اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پندرہ رکنی سلامتی کونسل نے ایک بیان جاری کرکے عراق کے دارالحکومت بغداد اور اس ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے خودکش حملوں، دھماکوں اور دہشت گردانہ واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردوں سے جدوجہد کے لئے عراق کی حکومت اور فوج کی بھرپور مدد کرے۔
سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں داعش کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔
.......
/169